
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کر کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی روٹ مانگا گیا جس کے بعد وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے طیارے کو گووا کیلئے فضائی روٹ دے دیا گیا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو جمعرات کی صبح 11 بجےخصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انتظامات مکمل کرلیے، بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں وفد بھی ہمراہ ہوگا، بلاول بھٹو خصوصی طیارےسےکراچی سے بھارتی شہر گووا جائیں گےبلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئےکل گووا جائیں گے