وزیر اعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

Share

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر لندن پہنچ گئے۔لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے براہ راست لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر اور برطانوی وزیر خارجہ کے نمائندے نے وزیراعظم کا استقبال کیاوزیر اعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ میں سات روزہ قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی اور شاہی تقریب میں شریک سربراہان مملکت کی دعوت میں شرکت کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر وزیر اعظم دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ اس دوران وزیراعظم شہبازشریف کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران لندن میں اپنے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *