تحریک انصاف کا پریکٹس اینڈ پرویسجر بل کی مخالفت کا اعلان

Share

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کا اعلان کردیا۔سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کی جائے گی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سینیٹ میں مخالفت کریں گے، ہماری ڈیمانڈ ہے کہ بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے۔دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے بل پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات پہلے مکمل ہو جانے دیں، میں بل اس وقت تک زیر غور نہیں لاؤں گا جب تک آپ بل پر بات نہ کر لیں۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *