بیرسٹر فہد ملک قتل کیس : ملزمان کو پچیس پچیس سال قید کی سزا

Share

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تینوں ملزمان کو عدالت نے پچیس 25 سال سزا سنا دی۔

اسلام آباد کے سیشن جج عطاء ربانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان راجہ ارشد، نعمان کھوکھر اور ہاشم کو عمر قید کی سزا سنائی۔اس سے قبل مرکزی ملزم راجہ ارشد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں ملزمان کی حاضری لگوا کر انہیں بخشی خانے واپس بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ 2016ء میں 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب بیرسٹر فہد ملک کو قتل کیا گیا تھا۔کیس کی سماعت کے دوران 4 چشم دید گواہان نے تینوں ملزمان کے خلاف بیان دیا تھا۔فرانزک رپورٹ کے مطابق قتل میں استعمال کی گئی کلاشنکوفس اور جائے وقوع سے ملے خول بھی میچ کر گئے تھے۔مرکزی ملزم راجہ ارشد کو ملک سے فرار کی کوشش میں طورخم بارڈر سے گرفتار کیا گیا تھا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *