عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کی اعتزاز احسن کے خلاف درخواست نمٹا دی

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی، ہمارے فیصلے فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کا عدالت پر کتنا اعتماد ہے؟کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانبداری پر کوئی شک ہے؟انہوں نے کہا کہ اس عدالت کےخلاف روزانہ وی لاگز ہوتے ہیں، خبریں چلتی ہیں، عدلیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کہتا ہے لیکن توہینِ عدالت کی کارروائی اس کا حل نہیں، ان غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینی چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر اعتزازاحسن کے بیان پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *