عمران خان کا ظل شاہ کی ہلاکت ، پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کو عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان

Share

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو ظل شاہ کی ہلاکت، پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات، لاٹھی چارج، تشدد کے واقعات کو اجاگر کرتے ہوئے غیر ملکی سفارت کاروں کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔ پی ٹی آئی کی طرف سے سفارت کاروں کو لکھے جانے والے خطوط میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی خطوط کی کاپیاں ارسال کی جائیں گی۔سفارتکاروں کو لکھے گئے خطوط میں ظل شاہ کی ہلاکت، پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات، لاٹھی چارج، تشدد کے واقعات کا ذکر ہو گا۔حکومتی اداروں کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کا معاملہ بھی خطوط میں اجاگر کیا جائے گا

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *