سیکیورٹی خدشات ہیں عدالت حاضر نہیں ہوسکتا، پیشی سے استثنیٰ دیا جائے، عمران خان کی عدالت میں درخواست

Share

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کل حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے 12 اکتوبر کو حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسپیشل جج سینٹرل کی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور کسی ناخوش گوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *