انتخابات مردم شماری کے بعد ہونے چاہئیں، مولانا فضل الرحمان

Share

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ بات چیت کی جائے، انتخابات مردم شماری کے بعد ہونے چاہئیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، ہم مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتے ہیں، ہم آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہے، ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، 2 صوبائی اسمبلیاں ٹوٹنے کے حوالے سے تمام حقائق کو سامنے رکھنا چاہیے۔پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 2 صوبوں میں انتخابات ہوتے ہیں تو پرانی مردم شماری پر ہوں گے، عمران خان اس قابل نہیں کہ اس کے ساتھ بات چیت کی جائے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اور فیض حمید ابھی بھی عمران خان کیلئے لابنگ کر رہے ہیں جس پر اداروں کو نوٹس لینا چاہئے اور انہیں لگام ڈالیں۔

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *