پولیس کی شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

Share

مری کی عدالت نے پولیس کی سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔شیخ رشید کو مری کے تھانے میں درج مقدمے میں سول جج مری محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔مری پولیس نے شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔جس کے بعد مری پولیس شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے مری سے روانہ ہو گئی۔شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ لگائی گئی ہے۔شیخ رشید کے خلاف دھمکیوں اور مزاحمت کی دفعات بھی لگائی گئی ہیںاسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 506، 186 اور 553 لگائی گئی ہیں۔شیخ رشید کو گزشتہ روز راہداری ریمانڈ پر اڈیالہ جیل سے مری منتقل کیا گیا تھا

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *