الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 90 دن میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن، پنجاب اور کے پی گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔سپریم کورٹ میں درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی ہے۔درخواست میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکریٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آئینی درخواست صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے ذریعے دائر کی

Check Also

تحریک تحفظ آئین اجلاس میں 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

Share تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے اجلاس میں 27 ستمبر کے احتجاج کو مؤثر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *