شیخ رشید کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

Share

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی اصغر کی مدعیت میں تھانہ بیروٹ میں درج کیا گیا ہےایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، سابق وزیر کی باتوں سے پارٹی کارکنان میں اشتعال پھیل رہا ہے، مقدمے میں دفعہ 500 ، 504 ، 153 اور 506 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف کراچی اور مری کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا

Check Also

پاور ڈویژن کی 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنے کی سفارش

Share وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت پر وزارت توانائی نے نیپرا سے 25 کلو واٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *