ایچ ای سی کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

Share

وفاقی حکومت نے ایچ ای سی کو اعلی اختیاراتی خود مختار فورم کے بجائے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی جائیں گی ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002 میں ترامیم ادارے کو مزید مضبوط کریں گی ،ایچ ای سی میں صوبوں کی نمائندگی متاثر کئے بغیر ممبران کم کئے جائیں گے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی وفاقی حکومت کرے گی،چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے کم کرکے 2 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں چیئرمین کو کسی بھی وقت سبکدوش کر سکیں گے ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 میں ترامیم پر تحفظات کا شکارہے ، چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ترمیم کی صورت میں 20 سال پیچھے جانا ہوگا اور اعلی تعلیم کیلئے کی گئی کوششوں کو صفر سے شروع کرنا ہوگا۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *