انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

Share

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب حکام کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری گوجرانوالہ ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، لاہور سے عمل میں لائی گئیں ، دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں میں عبدالرحمان ، روید خان ، غلام اللہ ، احمد حسن ، جلیل احمد ، امداد اللہ ، باسط علی ، جنید علی شامل ہیں ۔حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ، دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ، رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *