جعلی سفری ددستاویزات پر بیرون جانے والا مسافر گرفتار

Share

جعلی سفری دستاویزات پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے مسافر کو کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خان محمد نامی افغان مسافر کو آف لوڈ کیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امیگریشن کلیئرنس کے دوران پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکاگرفتار ملزم جائے پیدائش اور اپنے خاندان کے افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا، جو ملازمت کی غرض سے پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جا رہا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *