یوکرین:آرمی فوڈ سپلائیز میں کرپشن الزامات پر نائب وزیر دفاع مستعفی

Share

یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع ویچسلوو شیپاوالو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔یوکرین کی وزارتِ دفاع کی سرکاری ویب سائٹ نے نائب وزیرِ دفاع ویچسلوو شیپاوالو کے مستعفیٰ ہونےکا اعلان کیا ہے۔یوکرینی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ دفاع نے میڈیا کی جانب سے آرمی فوڈ سپلائیز میں کرپشن کے بےبنیاد الزامات پر استعفیٰ دیا ہے۔وزارتِ دفاع نے یہ بھی بتایا کہ نائب وزیرِ دفاع نے یہ انتہائی اقدام محکمے پر عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ یوکرینی میڈیا کی جانب سے وزارتِ دفاع پر مسلح افواج کے لیے اشیائے خور و نوش اوسط قیمتوں سے 3 گنا زیادہ قیمتوں پر خریدنے کا الزام لگایا گیا تھا

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *