پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ، ن لیگ کا چوہدری پرویزالہٰی سےمشاورت کا فیصلہ

Share

مسلم لیگ نواز نےنگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے. اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بیرونِ ملک ہونے کے باعث پرویز الہٰی سے مشاورت کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کریں گے۔حمزہ شہباز کا نمائندہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے یا تو ملاقات کرے گا یا ٹیلی فون پر ان سے رابطہ کرے گا۔گورنر کو بھجوائے گئے واضح رہے کہ عمران خان سے منظوری کے بعد وزیر ِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کو لکھے گئے خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے 3 نام بھجوائے ہیں ۔خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام موجود ہیں

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *