سندھ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کر دی

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی اب تک کے نتائج پر مبنی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 95 یونین کمیٹیز کے نتائج میں پیپلز پارٹی 51 سیٹیں لے کر آگے۔پاکستان تحریک انصاف 21 سیٹوں کے ساتھ دوسر ے جبکہ جماعت اسلامی 19 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔جے یو آئی، تحریک لبیک اور آزاد امیدواروں نے ایک ایک نشست جیت لی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کی 140 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے نتائج آنا باقی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے ہیں، 11 نشستوں پر امیداروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *