آئی جی پنجاب کاصوبے بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکاحکم

Share

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس و عوامی مقامات کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ۔آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے جبکہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کردی ۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب عامرذوالفقار خان نے کہا کہ تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، جبکہ بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *