منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل تعینات،صدر مملکت نےمنظوری دی

Share

صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت دی۔ صدر مملکت نے اشتر اوصاف علی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ بھی منظور کر لیا۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *