فٹبال ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی

Share

کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مراکش نے میگا ایونٹ کا اختتام چوتھی پوزیشن پر کیا۔کروشیا کی جانب سے پہلا گول 7 ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے کیا، مراکش کا گول اشرف داری نے 9ویں منٹ میں کرکے برتری ختم کی۔کروشیا کا دوسرا گول میسلیو اورسیک نے 42 ویں منٹ میں کیا۔یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں مراکش کی بہترین کارکردگی ہے۔ مراکش فٹبال ورلڈکپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک بھی ہے۔قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا

Check Also

افریقا میں ہاتھیوں کے حملے میں امریکی شکاری ہلاک

Share افریقا کے ملک گبون میں امریکی کروڑ پتی اور بڑے جانوروں کے شکار کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *