پی ٹی آئی کارکنوں کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر زمان پارک کے باہر احتجاج

Share

پی ٹی آئی کارکنوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔پی ٹی آئی ورکروں کا کہنا تھا کہ برسوں سے پارٹی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہماری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔ورکروں نے ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا، ایک ورکر گاڑی کے نیچے لیٹ گیا۔مظاہرین نے زمان پارک کے باہر نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جس پر ملاقات کیلئے کارکنوں کے نام مانگے گئے۔سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ورکرز کے نام کی لسٹ بنوائی اور ملاقات کیلئے انتظامات شروع کر دیے۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *