شمالی وزیرستان: خودکش دھماکا،پاک فوج کے جوان سمیت 2 شہری شہید

Share

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر پاک فوج کے جوان اور شہری سمیت 2 افراد شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش دھماکے میں حوالدار محمد امیر شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری بھی شہید ہوا ہے جبکہ 9 افرادزخمی ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ شہید حوالدار محمد امیر کی عمر30 سال تھی جن کا تعلق میانوالی سے تھا۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کر لیا

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے

Share وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *