فیفاورلڈ کپ: فرانس، مراکش کو ہرا کرفائنل میں پہنچ گیا

Share

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔فرانس کی جانب سے تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں پہلا گول جبکہ دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں اسکور کیا۔میچ دیکھنے کے لیے فرانس کے صدر میکرون دوحا اسٹیڈیم میں موجود تھے، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔سیمی فائنل میں مراکش کی شکست پاکستان سمیت دنیا بھر میں موروکو فیز کو اداس کر گئی ہے۔فرانس ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں اتوار کو ارجنٹینا کے مدمقابل ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

Check Also

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ارب پتی شخصیات کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز: آکسفیم رپورٹ

Share دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *