بلوچستان: مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ، سابق چیف جسٹس بلوچستان نورمسکانزئی شہید

Share

بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی شہید ہوگئے ہیں.

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) نذیر کرد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔ محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کےدوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *