حیدر آبادسکھرموٹروے منصوبہ،سوا2ارب کی کرپشن کیس میں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

Share

حیدر آباد سکھر موٹر وے منصوبے میں سوا دو ارب روپ کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ملزم سابق اسسٹنٹ کمشنر نیوسعید آباد منصور عباسی اور بینک منیجر حیدرآباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے سکھر حیدر آباد موٹروے کی رقم میں میگا کرپشن پر قائم کی گئی 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے 45 صفات پر مشتمل اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے جس میں موٹروے کی رقم میں 3 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔کمیٹی نے انکشاف کیاہے کہ بھاری رقم نکلوانے میں خمیسو نامی شخص کا اہم کردار رہا ہے، چیک اکاؤنٹ ہولڈرز کی بجائے دیگر افراد کو جاری کیے گئے ہیں

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *