اٹلی: روم کے بار میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3 خواتین ہلاک

Share

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص نے ذاتی تنازع پر فائرنگ کر کے تین خواتین کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کر دیا، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ مسلح شخص نے بار میں میٹنگ کرتے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان پر فائرنگ کی۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے بعد مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا، مسلح شخص کا اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سے ذاتی تنازع چل رہا تھا

Check Also

لاہور میں 8سالہ طالب علم پر تشدد، خاتون ٹیچر گرفتار

Share لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 8 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *