برطانوی اخبار نےشہبازشریف کیخلاف متنازعہ خبرکی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی

Share

برطانوی اخبارڈیلی میل نےشہبازشریف کیخلاف متنازعہ خبرکی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی۔گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نےمعافی آن لائن ڈیلی میل میں بھی شائع کی تھی، معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اورآن لائن دونوں ورژنز پر شائع کی گئی ہے۔ اخبار نےمعاہدے کے تحت معافی کوصفحہ 2 پرشائع کیا ہے۔برطانیہ کےایڈیٹرزکوڈآف پریکٹس کےپابند ہیں، غلطی کا احساس ہوتے ہی جلد تصیح کی جاتی ہے، میل آن سنڈے گروپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ شہبازشریف سےمعافی پرنٹ ایڈیشن میں شائع کرے گا۔واضح رہے میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہباز شریف اور ان کے داماد کیخلاف خبر شائع کی تھی، اخبار نے جمعرات کو شہباز شریف اور ان کےداماد سےمعافی مانگی تھی۔

Check Also

حزب اللّٰہ کا وفاداری کے عزم کیلئے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط، مجتبیٰ خامنہ ای کا جواب موصول

Share لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط میں ایران سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *