سب جیل میں ہوں، پروٹوکول نہیں لیتا: آغا سراج درانی

Share

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ میرے سب جیل میں ہوتے ہوئے پروٹوکول لینے کی بات غلط ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے یہ بات کہی۔اپنے کیس سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ عدالت کی جج ریٹائر ہو چکی ہیں، اب کیس کی سماعت کے لیے 22 دسمبر کی تاریخ ملی ہے۔آغا سراج درانی نے کہا کہ 4 برس ہو گئے لیکن میرے خلاف کیس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہےانہوں نے قومی احتساب بیورو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا ادارہ فیل ہو چکا ہے، اسے ختم ہو جانا چاہیے لیکن دیکھیں کیا ہوتا ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ میں بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتا ہوں، مگر وہ اس عہدے کے زیرِ استعمال ہے۔آغا سراج درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ڈاکٹر سیف الرحمٰن بہتر انتخاب ہیں

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *