مسلم لیگ ن ،پپلز پارٹی کےپارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کی درخواست منظور

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی ن لیگ اور پی پی پی کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استدعا ہے کہ پہلے رکھ دیں، بہت دیر ہو جائے گی، چھوٹا سا مسئلہ ہےچیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپ کے باقی بڑے بڑے مسئلے بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔عدالتِ عالیہ نے رجسٹرار آفس کو فرخ حبیب کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *