گورنر سندھ کےپرنسپل سیکرٹری ڈاکٹرسیف الرحمٰن ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

Share

ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔20 گریڈ کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) تعینات کردیا گیا۔ ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، وہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات دے رہے تھے۔ڈاکٹر سیف الرحمٰن بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹرو پولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں۔وہ ضلع وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر سیف کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان میں کمشنر ژوب تعینات رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ایم کیو ایم رہنما عبدالوسیم کا نام زیرِ غور تھا

Check Also

31 برس میں لندن کے ہوٹل سے مردہ حالت میں پائی جانے والی ایرانی شہزادی لیلا پہلوی کی المناک کہانی

Share لیلا پہلوی ایران کے آخری شاہ محمد رضا پہلوی اور ملکہ شاہ بانو فرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *