آمر ہم نہیں امریکاہےجو ہمیں کمزور دیکھناچاہتا ہے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

Share

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ حقیقی آمر ہم نہیں امریکا ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہےیونیورسٹی طلبہ کے دن کی مناسبت سے تہران یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ مہسا امینی کی حمایت میں تین ماہ سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں جن میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ آئی کو آمر پکارا گیا، درحقیقت دنیا میں امریکا ہی وہ واحد آمر ملک ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، افغانستان، شام اور لیبیا کی طرح ایران کا بھی وہی حال کرنا چاہتا ہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ ایران ایک مختلف ملک ہے وہ امریکی سازشوں کا شکار نہیں بنے گا

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *