لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر کے اینٹی کرپشن پنجاب کو نوٹس جاری کردیا

Share

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیئے ۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے اینٹی کرپشن کو وارنٹِ گرفتاری پر تمام کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کو وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے سے بھی روک دیا۔عدالتِ عالیہ نے 17 اکتوبر کو اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے ایڈووکیٹ رزاق اے مرزا نے درخواست دائر کی تھی۔رانا ثناء اللّٰہ کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی کر کے رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ حاصل کیے ہیں

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *