جوہری جنگ کاخطرہ بڑھ رہا ہے،روسی صدر کی وارننگ

Share

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ہو سکتی ہے، جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔روس کی سالانہ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ روس پاگل نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ جوہری ہتھیار کیا ہوتے ہیں۔روسی صدر پیوٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان پر امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق لوز ٹاک بالکل غیر ذمے دارانہ ہے۔ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیانات خطرناک ہیں

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *