وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کےمکینوں کو مالکانہ حقوق دینےکا فیصلہ

Share

چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کی تفصیلات وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان تیار کیا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مالکانہ حقوق دینے کے لیے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کیں اور کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں، 10 مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امور جلد طے کیے جائیں

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *