امریکہ نے شمالی کوریا کے تین اہم عہدیداروں پر پابندی لگا دی

Share

امریکا نے میزائل پروگرام پر شمالی کوریا کے 3 اہم عہدے داروں پر پابندی لگا دی۔ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے منسلک 3 اہم عہدے داروں کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیے گئے۔امریکی محکمۂ خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے عہدے داروں کے ساتھ لین دین کرنے والوں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا ہو گاامریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا اس ضمن میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد دنیا خطرے میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کورین عہدے داروں پر پابندی میں اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان کا تعاون بھی حاصل ہے

Check Also

افغان طالبان کے اہم عہدیدار ذبیح اللہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

Share افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *