آئین میں تبدیلی پارلیمنٹ کا کام ہے،بطورجج کسی تبدیلی کی تجویزنہیں دے سکتا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی کوشش ہوتی ہے کسی طرح 5 سال گزار سکے۔امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے گورننس سے توجہ ہٹ جاتی ہے اور بڑے مسائل پر کام نہیں ہو پاتا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں تبدیلی پارلیمنٹ کا کام ہے، بطور جج کسی تبدیلی کی تجویز نہیں دے سکتاجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ملک ٹوٹنے کی وجہ جمہوریت کا نہ ہونا اور آمرانہ حکمرانی تھی، آئینی کردار اور جمہوریت ہی ملک کی بنیاد ہے۔ جب تک آئین رہے گا ملک بھی رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے ججز بھی متاثر ہوئے ہیں، قرآن کہتا ہے ’اقرا‘ یعنی پڑھو اور اس میں تفریق نہیں کی گئی، لیکن یہاں مذہب کا غلط استعمال کیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ امریکا کی سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے گن کنٹرول کیسز پر فیصلوں کو بدل دیا، امریکا میں کیے گئے فیصلوں سے دوسرے ممالک کو بھی پیغام جاتا ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *