تحریک انصاف کان لیگ، پیپلزپارٹی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کےجلد فیصلے کےلئےعدالت سے رجوع

Share

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے ممنوعہ و فارن فنڈنگ کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے پہلے سے زیرِ سماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔فرخ حبیب کی جانب سے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ ن لیگ، پی پی پی و دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کرے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا ہے۔فرخ حبیب نے مؤقف اپنایا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو موقع دیا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف غلط رپورٹ کا سیاسی فائدہ اٹھائیںدرخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حربے جمہوریت پر براہِ راست حملہ ہیں، جن سے پی ٹی آئی اور اس کے ممبران کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم سوالات کا فیصلہ کیا جائے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *