
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم ناصرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے لیے بہت زیادہ وسائل خرچ کر رہا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اسلحے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری دفاعی صلاحیتیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہیں، کسی ملک کے خلاف ہمارے جارحانہ عزائم نہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی مقصد ملک کی سیاسی قیادت طے کرتی ہے، فوج اور ریاست کے الگ الگ اہداف نہیں ہیں، پاکستان کے مقاصد اور خواہشات سیاسی قیادت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان میں کوئی مداخلت نہ ہو، طالبان حکومت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved