پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس

Share

پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں، یہ نوادرات اب پاکستان لائی جائیں گی۔نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس میں تقریب ہوئی جس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔ ان نوادرات میں سے ایک یکشی کی Grey Schist Figure چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے جبکہ پینتیس Terracotta Fertility Figures ہیں جو کہ دو ہزار سات سو سے تین ہزار قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ چرائی گئی نوادرات کی قانونی واپسی مستقبل کی نسلوں کو تہذیب سےآگاہی کا موقع دے گی

Check Also

امریکی پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار

Share امریکی ایئر لائنز کی بالٹی مور سے میامی جانے والی پرواز 1779 میں ایک …