
امریکی ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن رکن تھامس میسی نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کر دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے ہیگستھ پر کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں کرنے، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور فوجی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔میسی نے ایوان میں مواخذے کی دفعات پڑھتے ہوئے کہا کہ ہیگستھ نے وزیرِ دفاع کے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور فوجی طاقت کے استعمال سے متعلق آئینی حدود اور جنگی قوانین کو اپنے پالیسی مقاصد کے تابع کیا۔واضح رہے کہ امریکی وزیرِ دفاع کو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے حوالے سے پہلے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ناقدین کے مطابق پیٹ ہیگستھ نے شہریوں کے تحفظ اور جنگی قوانین کی پابندی سے متعلق بعض ضوابط کو فوج کے لیے رکاوٹ قرار دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں مواخذے کی قرارداد پر ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہو سکتی ہے تاہم ریپبلکن اکثریت کے باعث اس کی منظوری کے امکانات کم ہیں۔امریکی محکمۂ دفاع نے ہیگستھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا محکمہ ان کی قیادت اور وژن کے ساتھ متحد ہے۔واضح رہے کہ تھامس میسی ایران کے خلاف جنگ اور بیرونِ ملک فوجی مداخلت کے نمایاں ناقد ہیں، وہ مئی میں ریپبلکن جماعت کے ضمنی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار سے شکست کھا چکے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved