
الجزائر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الجزائر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جانے کے بعد کیا گیا۔ تاہم الجزائر نے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کی مخصوص وجہ بیان نہیں کی۔دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ الجزائری میڈیا ماضی میں متحدہ عرب امارات پر خطے میں اختلافات اور انتشار کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved