ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، ایران

Share

ایرانی رہبر انقلاب کے سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، تہران سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ ایرانی قوم کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔ملک بھر کی سڑکوں پر عوام کی سرگرمیوں کی دو سو شب کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی رہبر انقلاب کے سیاسی مشیر نے کہا کہ ایک ایسی قوم کی 200 شب و روز کی استقامت اور پائیداری جو 50 برسوں سے استکبار سے پنجہ لڑا رہی ہے اور اپنے وجود، اپنی شناخت، آزادی اور اعلیٰ اہداف کا دفاع کر رہی ہے۔محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ ان دشمنوں کے لیے ڈراؤنا خواب ہے جو اس قوم کو تین دن میں شکست دینے آئے تھے۔باقر ذوالقدر کا مزید کہنا تھا کہ اس قوم نے ارادہ کیا ہے کہ وہ جارح دشمن کے دانت توڑ دے، سامراجیوں کو پٹخ دے اور دنیا کو نگلنے والے تیل کے مافیاؤں کا ہاتھ ہمیشہ کے لیے اس پاک سرزمین پر سے دور کر دے اور شہید رہبر، میناب کے بچوں سمیت اپنے ہزاروں مظلوم شہیدوں کا خون کا بدلہ اس سے لے

Check Also

سعودی قیادت میں یمنی فورسز کا انصار اللّٰہ کے 30 جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ

Share سعودی قیادت میں یمنی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران انصار اللّٰہ کے 30 …