رحمت شاہ افغانستان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Share

افغانستان کرکٹ بورڈ نے رحمت شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمان اللّٰہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو حشمت اللّٰہ شاہدی کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد کپتان مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان ٹیم کی قیادت کی تھی۔رحمت شاہ 2021ء سے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ رحمت شاہ کا بطور کپتان پہلا اسائنمنٹ آئر لینڈ کے خلاف سیریز ہو گی۔رحمت شاہ نے 2013ء میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور وہ افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

Check Also

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا

Share ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوپہلےٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا،قومی ٹیم211رنزکےتعاقب میں120 رنزپر ڈھیر …