عمران خان کو سیکورٹی خطرات لاحق ،انکا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی

Share

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں اس لیے ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے رکھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کے لیے عدالت میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ حوالے سے سوشل میڈیا جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں، جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ چاہتے ہیں ہم انتظامیہ کو وہ حکم دیں جو ہم نہیں دے سکتے، ہیلی پیڈ سروس فراہم کرنا عدالت کا کام نہیں ہے

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *