
اینڈی برنہم بادشاہ چارلس سے اجازت ملنے کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایندی برنہم نے برطانوی بادشاہ چارلس سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کی، برطانوی بادشاہ چارلس نے ایندی برنہم کو وزیراعظم کیلئے باضابطہ دعوت دی۔قبل ازیں کیئراسٹارمر نے بادشاہ چارلس کواپنا استعفی پیش کردیا، بادشاہ چارلس کیئراسٹارمر کا استعفیٰ قبول کرلیا، کیئراسٹارمر باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی نے رُکن پارلیمان اور گریٹر مانچسٹر کے سابق میئر اینڈی برنہم کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ وہ وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کی جگہ اب برطانیہ کے نئے وزیرِ اعظم بن گئے۔اینڈی برنہم نے اپنی طویل سیاسی زندگی کا آغاز ویسٹ منسٹر کے ایک روایتی اندرونی سیاسی کردار کے طور پر کیا تھا اور اگرچہ اس مرتبہ انھیں رکنِ پارلیمان بنے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ ہوا ہے، لیکن اقتدار تک ان کا سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔اُنھوں نے پہلی بار 2010 میں لیبر پارٹی کی قیادت کے لیے انتخاب لڑا اور پھر 2015 میں دوبارہ اس کے لیے میدان میں اُترے اور جیریمی کوربن سے بہت پیچھے دوسرے نمبر پر رہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved