لاہور کے قریب کوئلے سے لدی مال گاڑی کی 16 ہوپر ویگنز پٹڑی سے اتر گئیں

Share

وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے سے لدی مال بردار ٹرین کی 16 ہوپر ویگنز پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کوئلہ لے کر کراچی سے یوسف والا آرہی تھی، حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ریلوے کی ریسکیو اور انجینئرنگ ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک کی مسافر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …