اداکارہ جینیفر ونگٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

Share

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جینیفر ونگٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب 16 جولائی کو برطانیہ میں ہوئی جس کو انتہائی نجی رکھا گیا جب کہ شادی کی تقریب میں صرف رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے ہی شرکت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جینیفر ونگٹ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین سے شادی کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو سفید رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جینیفر ونگٹ نے اپنے مشہور ڈرامے ‘دل مل گئے’ کے کواسٹار کرن سنگھ گروور سے 2012 میں شادی کی تھی، یہ شادی بس 2 سال ہی چل سکی اور 2014 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

Check Also

میرا پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، ویڈیو وائرل

Share پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ایک ویڈیو سامنے آنے پر پھر خبروں …