چنیوٹ میں خاتون قتل، 3 مغوی بچوں کی بھی لاشیں برآمد

Share

چنیوٹ میں جائیداد ہتھیانے کے مبینہ تنازع پر خاتون کے قتل کے بعد اس کے تین بچوں کے قتل کا بھی انکشاف ہوا ہے، پولیس کے مطابق مشتبہ مقام کی کھدائی کے دوران تینوں بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، مقدمےمیں نامزد مقتولہ کا دیور گرفتار، شوہر سمیت مزید 3 ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے جاری۔چنیوٹ کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 126 نیکوکارا میں 30 اگست کو ملزم بیوی کو قتل کرکے بچوں سمیت فرار ہوگیا تھا، خاتون کے قتل اور بچوں کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا، جبکہ بچوں کی تلاش جاری تھی۔مقامی قبرستان کےقریب بچوں کی چادر کی نشاندہی پر ایک مقام پر کھدائی کی گئی تو تینوں مغوی بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں سات سالہ علی نواز، آٹھ سالہ ام النبی اور دو سالہ صباء زہرا شامل ہیں۔تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Check Also

سپریم کورٹ کا بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

Share سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانئ پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب …