بارہ ارب کے مبینہ فراڈ اسکینڈل میں فیسکو کے 2 سابق چیف ایگزیکٹو گرفتار

Share

فیصل آباد ایف آئی اے نے پاور سیکٹر میں مبینہ 12 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل پر فیسکو کے 2 سابق چیف ایگزیکٹو افسران کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق 2007 سے 2015 کے دوران دو نجی کمپنیز نے فیسکو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی بجلی خرید و فروخت کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 11 ارب 96 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ملزمان پر الزام ہے کہ لائسنس کے بغیر بجلی فروخت کی گئی اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی سپلائی جاری رہی۔ ایف آئی اے نے فیسکو کے دو سابق سی ای اوز خورشید عالم اور احمد سعید اختر کو گرفتار کر کے عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کروا دیے ہیں

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …