نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا نورین نیازی کو نوٹس، 20 جولائی کو طلبی

Share

نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نےبانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جولائی کو طلب کر لیا۔تفصیلات کےمطابق نورین نیازی کوضابطہ فوجداری کی دفعہ 160کےتحت نوٹس بھیجاگیاہے،نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نےنورین نیازی کو 20جولائی کوپیش ہوکربیان ریکارڈکرانےکی ہدایت کی ہے۔نوٹس کےمطابق نورین نیازی نے چھوٹی خبر پھیلا کر ریاستی ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی،نورین نیازی کواسلام آباد کےسیکٹرتھرٹین میں قائم سائبر کرائم آفس میں 20 جولائی کودن بارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،عدم تعمیل پرپاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 174 کے تحت سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ نورین نیازی پر ریاستی اداروں کےخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا الزام ہے۔

Check Also

ملزمہ انمول عرف پنکی کا بھائی کامران کراچی سے گرفتار

Share ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔پولیس …